یمن: مآرب کے اہم محاذ پر حوثی باغی پسپا

   

صنعا : عرب اتحاد اور یمنی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کو ایک اہم محاذ پر پسپا کر دیا۔ مآرب کے ضلع حریب میں باغیوں کی شکست کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ ایران نواز حوثی مآرب پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس سے قبل حوثیوں نے امارات پر بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے،جس کے بعد سے عرب اتحادی فوج نے تابڑ توڑ حملے شروع کردیے ہیں۔ادھر حالیہ شکست پر حوثی باغیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔