یمن میں زبردست بارش اور سیلاب، 16ہلاک

   

صنعا: شمال۔مغربی یمن میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل زبردست بارش اور سیلاب سے کم سے کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ جانکاری دی۔رپورٹ کے مطابق حدیدہ صوبہ میں تیرہ لوگوں کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہوگئی جبکہ حجہ صوبہ میں تین لوگوں کی جانیں گئیں۔ دونوں صوبوں میں درجنوں کی تعداد میں مکانوں، سڑکوں اورکھیتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔