یمن میں موسیقی تقریب میں گرینیڈ حملہ، ایک بچہ ہلاک

   

عدن ،7 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں جمعرات کی شب ایک موسیقی کی تقریب میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جس سے ایک بچے کی موت ہو گئی اور کچھ دیگر بچوں سمیت کئی زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی افسر نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو یہ اطلاع دی۔ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر عدن کے نزدیک منصورہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کے اندر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک موسیقی تقریب منعقد کی گئی تھا۔ انہوں بتایا کہ کچھ نامعلوم مسلح افرادنے اسپورٹس اسٹیڈیم کے پیچھے سے تقریب میں دستی بم پھینکا۔ جس کے پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی اور کئی دیگر بچوں سمیت کئی زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ بچے اور خواتین گانا گانے کے لئے شامل ہوئے تھے۔ بعد میں سامعین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسپورٹس اسٹیڈیم کے ارد گرد سکیورٹی اہلکاروں اور بکتربند گاڑیوں کو تعینات کیا گیا۔