یمن پر حملے بعد جوبائیڈن نے ایران کو ”نجی پیغام“ بھیجا

,

   

جمعہ او رجمعرات کے روز جنوبی یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں امریکہ او ربرطانیہ کے فضائی حملوں کے بعد یہ بیان جاری کیاگیا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے کہاکہ امریکہ (یو ایس) نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کی حمایت کے متعلق ایران کو ایک نجی پیغام ارسال کیاہے۔

پینسیلوانیا کے الین ٹاؤن میں ایک کافی شاپ کے دوران کے دوران 13جنوری ہفتہ کے روز بائیڈن کا بیان سامنے آیا تھا۔ رپورٹرس کی جانب سے پوچھنے پر کہ آیا حملوں کے پیش نظر ایران کوکوئی پیغام بھیجا گیاہے کہ جواب میں بائیڈن نے کہاکہ ”پہلے ہی میں نے ایران کو پیغام دیدیاتھا۔

وہ جانتے ہیں کچھ نہیں کرنا ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگر حوثیوں نے ہمارے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ اشتعال انگیزرویہ جاری رکھا تو ہم انہیں جواب دیں گے“۔

بائیڈن نے ایران کے ساتھ کسی سرد جنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کے ساتھ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے۔

بائیڈن نے جنگی طیاروں‘امریکی بحریہ کے تخریب کاروں اور آبدوزوں کے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیاکہ کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی او راپنی کامیابی کو ایک اوروجہہ قراردیا

جمعہ او رجمعرات کے روز جنوبی یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں امریکہ او ربرطانیہ کے فضائی حملوں کے بعد یہ بیان جاری کیاگیا ہے۔

مذکورہ حملے کے حوثیوں کی جانب سے بحر احمیرہ میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے بعد پیش ائے ہیں۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔