ین ٹی آرکی تصویر والے 100روپئے کے سکے جلد جاری ہوں گے :ڈی پورندیشوری

   

حیدرآباد 28مئی(یواین آئی) سابق مرکزی وزیر وبی جے پی لیڈر ڈی پورندیشوری نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم کے بانی این ٹی راما راؤ کی تصویر والے 100روپئے کے سکے جلد جاری کئے جائیں گے ۔پورندیشوری جو این ٹی راماراؤ کی دختر ہیں نے ان کی جینتی کے موقع پر حیدرآبادمیں این ٹی آرکی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور تلگوعوام کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈرنے کہا کہ این ٹی راماراو کی تصویر والے 100روپئے کے سکوں کی اجرائی کیلئے آربی آئی کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔