یواے ای میں پہلے روایتی ہندو مندر کا سنگ بنیاد۔ ویڈیو

,

   

دوروز قبل ابوظہبی میں پہلے ہندو روایتی مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

دبئی۔ اس’’ شیلا نیاس ویدھی‘‘ مہنت سوامی مہاراج کی نگرانی میں عمل میں ائی‘ جو بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے مذہبی رہنما ہیں‘ مذکورہ مذہبی اور سماجی تنظیمیں مندر کی تعمیر کررہی ہیں۔

تقریب کی شروعات سنسکرت میں ایشور چرن سوامی کے ادا کئے گئے شولوک سے ہوا

مذہبی لیڈر او رعقیدت مند اپنی مختص کردہ سیٹوں پر بیٹھ ہوئے تھے۔

جب تقریب مہورت کے مطابق10:50سے 10:55کے درمیان میں ختم ہوئی تو بی اے پی ایس ہندو مندر کمیٹی کے صدر اور کمیونٹی لیڈر بی آر شٹی نے مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔

ہندوستان سے پچاس سے زائد سادھو او رسنت بھی اس تقریب کا حصہ رہے

مذکورہ مندر کی تعمیر گلابی پتھروں سے کی جارہی ہے جو ریاست راجستھان سے یواے ای کی درالحکومت کو منتقل کئے گئے ہیں۔

مندر کے پتھروں کا نقش نگاری ہندوستان میں کی گئی اس کے بعد ابوظہبی منتقل کیاگیا۔ اور مندر کی تعمیر کی تکمیل کے ساتھ مشرقی وسطی کا یہ پہلا ہند و رایتی مندر بن جائے گا