امارات ائیرلائنس نے اعلان کیاہے کہ 30جون تک ہندوستان سے یو اے ای پرواز کرنے والے مسافر بردار جہازوں کی منسوخی میں توسیع کردی گئی ہے
دوبئی۔ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ متحدہ عرب امارات نژاد ہندوستانی تارکین وطن نے کویڈ کی وجہہ سے امکانی سفری تحدیدات میں پھنس جانے کے ڈر سے یاتو اپنے گرمائی تعطیلات کو منسوخ کردیا ہے یاپھرروک رکھا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپور ٹ میں کہاگیاہے کہ جون سے اگست کے درمیان ہندوستانی تارکین وطن کے سفر کے عروج کا وقت ہے‘ کیونکہ اسکولوں کو گرمائی تعطیلات رہتے ہیں۔
سفری ایجنٹس اور تارکین وطن کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”تاہم ہندوستان سے آنے والے مسافرین پر جاری پابندیوں اور کم عمر کے بچوں میں یواے ای میں بڑھائے گئے ٹیکہ اندازی مہم کی غیر یقینی صورتحال کم مانگ کی ایک اہم وجہہ ہے“۔
ایک ان لائن ٹروایل ایجنسی مسافر ڈاٹ کام کے جنرل منیجر راہیش بابو نے کہاکہ ”اسکول کی تعطیلات کے سیزن میں ہندوستان کے لئے مصروف ترین سفر ہوتا ہے۔
اس معاملے میں مذکورہ یواے ای نے 12-15عمر کے طلبہ کے لئے تیزترین ٹیکہ مہم کا اعلان کیاہے‘ والدین کو تشویش ہے کہ اگر وہ گرمامیں سفر کریں گے تو ان کے بچوں کا مقرر ٹیکہ چھوٹ جانے کا امکان ہے۔
اس کی وجہہ سے اسکول اسٹوڈنٹس کے ستمبر میں کیمپس میں واپسی بہت ممکن ہے۔ جب سے ہندوستان میں خراب صورتحال پیدا ہوئی ہے‘ ریسڈنٹس پھنس جانے کے خوف سے کسی بھی قسم کے سفر کو درکنا رکررہے ہیں“۔
بابو نے مزید کہاکہ پہلے ہی انہیں بکنگس پر بہت ساری منسوخی ملی ہے۔
یواے ای نے پہلے ہندوستان سے آنے والے مسافرین پر 24اپریل کو روک لگائی تھی۔
اس کے بعد یواے ای قومی ایمرجنسی بحران اور آفات سماوی انتظامیہ اتھاریٹی(این سی ای ایم اے) نے ہندوستان میں کرونا وائرس کی جان لیوا دوسری لہر کے روشنی میں اس امتناع پر 4مئی تک کی توسیع کردی تھی۔
امارات ائیرلائنس نے اعلان کیاہے کہ 30جون تک ہندوستان سے یو اے ای پرواز کرنے والے مسافر بردار جہازوں کی منسوخی میں توسیع کردی گئی ہے۔
فی الحال مخصوص زمرے کے مسافرین جس میں گولڈ ویزا رکھنے والے‘ سفیر‘ اور وہ لوگ جنھیں خصوصی طورپر اجازت دی گئی ہے سفر کرسکتے ہیں۔