یوتھ کانگریس نے سمرتی ایرانی کی بیٹی کی مبینہ ریسٹورنٹ پر کیااحتجاج

,

   

یوتھ کانگریس مظاہرین نے کہاکہ ایرانی جذباتی انداز میں اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگ سکتے ہیں اور انہیں ان الزامات کاجواب دینا ہوگا۔
پناجی۔یوتھ کانگریس نے اتوار کے روز گوا کی ایک ہوٹل کے باہر احتجاج کیاجس کے متعلق کانگریس کا دعوی ہے کہ یہ مرکز ی وزیر سمرتی ایرانی کی بیٹی کا ہوٹل ہے۔

مذکورہ کانگریس نے ہفتہ کے روز ایرانی کی برطرفی کا مطالبہ کیا‘ الزام لگایاکہ ان کی بیٹی گوا میں غیر قانونی بار چلارہی ہیں‘ مگر منسٹر کا دعوی ہے کہ یہ الزامات ”من گھڑت ہیں“ جو گاندھی فیملی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ان کے بے قوف موقف کی وجہہ سے لگائے گئے ہیں اور انہوں نے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

اتوار کے روز گوا یوتھ کانگریس صدر واراد مارڈولکر اور ریاستی یونٹ ترجمان امرناتھ پانجکر کی قیادت میں سولی سوالوس گوا ریسٹورنٹ کو اساگاؤ گاؤں میں ہے کے باہر احتجاج کیا اور اس کو بند کرنے کی مانگ کی ہے۔

گوا کانگریس سربراہ امیت پاٹکر نے الزام لگایا کہ ایک مردہ فرد کے نام پر مذکورہ ریسٹورنٹ کے باہر لائسنس کی بحالی کے لئے درخواست دی گئی ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ایکسائز کمشنر نے ایک بدعنوانی کے خلاف ایک شکایت پر ردعمل پیش کررہے ہیں‘ مذکورہ ریسٹورنٹ کو 29جولائی کے ساتھ جواب داخل کرنے کی ایک وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔

یوتھ کانگریس مظاہرین نے کہاکہ ایرانی جذباتی انداز میں اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگ سکتے ہیں اور انہیں ان الزامات کاجواب دینا ہوگا۔پانجکری نے کہاکہ ایرانی اپنے جذبات بیانات او ردوسروں پر الزامات کے پیچھے چھپ نہیں سکتی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ایرانی کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کو ان کے اپنے گھر والوں کی غیر قانونی حرکتوں کا ذمہ دار ٹہرارہی ہیں۔ پانجکری نے غیرقانونی حرکت میں ملوث افراد اور ریسٹورنٹ کے خلاف کاروائی شروع کرنے کی مانگ کی ہے۔