یوراج سنگھ کا کرکٹ سے سبکدوشی پر غور

   

خانگی T20 میچس جاری رکھنے بی سی سی آئی سے اجازت طلب
نئی دہلی۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عظیم کرکٹر یوراج سنگھ جو محدود اور کرکٹ میں ماہرانہ صلاحیت رکھتے ہیں، وہ کرکٹ سے سبکدوش ہونے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور بجائے اس کے بیرون ممالک T20 لیگ میچس کھیلنے کیلئے آئی سی سی سے اجازت چاہتے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز اپنے فیصلہ کو قطعی شکل اس وقت دیں گے اگر بی سی سی آئی اس کی اجازت دے لیکن وہ ہندوستان کی جانب سے نمائندگی نہ کرنے کی شرط کے پابند رہیں گے۔ یوراج سنگھ بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں، وہ اس بارے میں بی سی سی آئی سے اجازت لے کر بیرون ممالک ٹریڈ ٹورنمنٹ جیسے کہ GT20 کینیڈا، یورمر T20 سلام آئرلینڈ اور ہالینڈ کی جانب سے ان کو پیشکش کی جاچکی ہے۔ حالیہ دنوں میں عرفان پٹھان کریبین پریمیئر لیگ کیلئے اپنا نام ڈرافٹ میں پیش کرچکے ہیں، لیکن پٹھان جونیر ابھی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں برسرکار ہیں اور ان کو بی سی سی آئی سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن عرفان نے کہا ہے کہ وہ اپنے نام کو ٹورنمنٹ سے علیحدہ کرلئے ہیں۔