یوروپی یونین ارکان پارلیمان کا دورہ ، مودی حکومت کی عجیب قوم پرستی : پرینکا

   

٭ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے 27 رکنی وفد کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے مرکز کی طرف سے دی جانے والی اجازت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ یوروپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر جانے اور وہاں مداخلت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ اور قائدین کو ایرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ یہ ایک عجیب اور انوکھی قوم پرستی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ قومی قائدین کو اپنے ہی ملک کی ریاست کا دورہ کرنے سے روک کر بیرونی قائدین کو پوری سیکوریٹی کے ساتھ دورہ کی اجازت دینا حیرت انگیز اور قابل اعتراض ہے۔

یوروپی وفد کا دورہ کشمیر
غیراخلاقی : سبرامنیم سوامی
٭ بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نے کہا ہیکہ یوروپی یونین کے وفد کو ان کی خانگی حیثیت میں جموں و کشمیر کے دورہ کی دعوت غیراخلاقی ہے۔