یوروپ او رایشیاء میں کویڈ 19میں نمایاں بحالی

,

   

چین نے کویڈ19کی نئی وباء کے پیش نظر بڑے پیمانے پر نمونوں کی جانچ میں اضافہ کیا‘ سینکڑوں پروازو ں کو منسوخ کیا‘ اسکولوں کو بند کرنا شروع کردیاہے۔


نئی دہلی۔وباء سے دنیاجب معاشی کی بحالی کی طرف آہستگی کے ساتھ بڑھ رہی ہے کہ کئی ممالک میں ایک او رمرتبہ کویڈ کے جان لیوا وائرس کے دوبارہ نمودار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس ہفتہ کی ابتدائی سے کئی ممالک بشمول رسول‘ مذکورہ یو ک‘ چین اور بعض مشرقی یوروپی ممالک میں کویڈ کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ تفصیلات کے بموجب یوکے سے نئے معاملات سب سے زیادہ درج ہوئے ہیں (283.756نئے معاملات‘ 14فیصد کا اضافہ ہے) اورروس(نئے معاملات217,322نئے معاملات کے ساتھ 15فیصد کا اضافہ ہے)۔

یوروپی علاقے میں نئے ہفتہ واری معاملات میں 7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ یو کے میں جولائی17کے بعد پہلی مرتبہ 50,000سے زائد کویڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

روس میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ اموات 1064ہیں جو وباء کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ ہیں‘ تاس نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز یہ جانکاردی ہے۔

روس میں وباء کے دوبارہ منظرعام پر آنے کے بعد صدر ولاد میر پوٹین نے اکٹوبر30سے نومبر 7تک ماسکو میں اجرات کے روز چھٹیوں کا اعلان کیاہے۔

یوکرین میں بھی پچھلے24گھنٹوں میں متاثرین اور اموات کا ایک نیا ریکارڈ دیکھنے کو ملا ہے۔ جارجیا اور سنگاپور میں جمعرات کے روز ہزاروں کی تعداد میں نئے معاملات منظرعام پر ائے ہیں۔

درایں اثناء چین نے کویڈ19کی نئی وباء کے پیش نظر بڑے پیمانے پر نمونوں کی جانچ میں اضافہ کیا‘ سینکڑوں پروازو ں کو منسوخ کیا‘ اسکولوں کو بند کرنا شروع کردیاہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کویڈ تحدیدات میں نرمی کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا‘ بالخصوص یوروپ میں اور سرما کے دوران کویڈ کے معامالت میں اضافہ کے متعلق متنبہ بھی کیاہے۔