یوکرین پہنچنے پر سرحدوں پر فوج لڑائی کیلئے تیار، روس اور ناٹو کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
واشنگٹن : روس اور ناٹوکے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریباً 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویڑن کو تعینات کردیا۔یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے “سکریمنگ ایگلز” کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ میں تعینات کرنے کی تربیت دی گئی ہے اور وہ لڑنے کے لیے تیار ہے۔سی بی ایس نیوز نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار ڈپٹی ڈویڑن کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جان لوباس اور کرنل ایڈون میتھیڈیس کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے حالات کے متعلق گفتگو کی۔ اس ہیلی کاپٹر نے یوکرین کے ساتھ رومانیہ کی سرحد سے صرف تین میل کے فاصلے پر ناٹو کے علاقے میں سب سے دور تک پرواز کی ہے۔جن اوقات میں روسی صدر پوتین نے 24 فروری کو یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی شروع کی تھی، روس کی افواج یوکرین کے علاقے کریمیا سے شمال کی جانب پیش قدمی کرنے لگیں، کریمیا پر ماسکو نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ سات ماہ سے زیادہ عرصے سے کھیرسن کے علاقے میں روس یوکرینی فوج کو روس بحیرہ اسود کے ساحل پر دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ یوکرین کے اہم بندرگاہی شہروں میکولائیو اور اوڈیسا پر قبضہ کر سکے۔ان دو شہروں پر قبضہ کا مقصد یوکرین کے تمام داخلی راستوں کو سمندر سے کاٹ کر ملک اور اس کی فوجی دستوں کو ساحلوں کے بغیر کرکے چھوڑ دینا ہے۔رومانیہ میں نیٹو کی سرزمین کے لیے یہ انتہائی قریبی خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی فضائی حملہ آوروں کی سب سے طاقتور ٹیموں میں سے ایک کو بھاری سامان کے ساتھ یہاں بھیجا گیا ہے۔اس تناظر میں جنرل لوباس نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ہم ناٹوکی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے فضائی اثاثوں اور منفرد صلاحیتیں لے کر یہاں آئے ہیں۔رومانیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل کے ساتھ شمال کی طرف بڑھتے ہوئے بلیک ہاک ایک فارورڈ آپریٹنگ پوزیشن پر اترا جہاں امریکی اور رومانیہ کی افواج مشترکہ زمینی اور فضائی جارحانہ مشق کے دوران اہداف پر بمباری کر رہی تھیں۔ مشقوں کا مقصد ان لڑائیوں کو نئی شکل دینا تھا جو یوکرینی افواج ہر روز سرحد کے اس پار روسی افواج کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ اس سرحد کے اتنے قریب جنگی مشقیں روس اور نیٹو کے لیے واضح پیغام ہیں کہ امریکی فوج یہاں موجود ہے۔رومانیہ کے جنرل لولین پرڈیلا نے فرانس کے شمالی ساحل پر دوسری جنگ عظیم کی تاریخی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’یہاں امریکی افواج کے ہونے کا میرے لیے اصل مطلب یہ ہے کہ جیسے آپ کے اتحادی نارمنڈی میں پہنچ گئے تھے اس سے پہلے کہ وہاں کوئی دشمن پہنچتا۔‘‘