یورپی کمیشن کا ماحول دوست صنعت کو فروغ دینے کا منصوبہ

   

برلن ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈا ٹ کام ) یورپی کمیشن ماحول دوست کار ساز صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک سو بلین یورو مختص کرنا چاہتا ہے۔ کمیشن کے مطابق اس رقم کا ایک بڑا حصہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر خرچ کیا جائے گا۔ اس دورن 2025ء تک یورپ بھر میں دو ملین چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ کورونا بحران کے دوران کار ساز صنعت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اپریل کے دوران یورپ میں گاڑیوں کی خرید وفروخت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ چین کے بعد یورپ گاڑیوں کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ اس صنعت سے تقریباًتین لاکھ کمپنیاں منسلک ہیں، جن میں 13.8 ملین سے زائد افراد ملازمت کر رہے ہیں۔