یورپی یونین ایران کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گی

   

واشنگٹن 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین مغربی ایشیا کے علاقے اور پوری دنیا میں امن اور استحکام کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گی۔ یورپین یونین کے سیکریٹری جنرل مارٹن سلمیر نے کنگس انسٹی ٹیوشن تھنک ٹینک کی گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا‘‘ہم ہمیشہ مغربی ایشیا میں بھی امن و استحکام کے لئے کام کریں گے ، ہمیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے سمجھوتے کے بغیر امن و استحکام خطرے میں ہو گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرنا اہم ہے کیونکہ یہ مستقبل میں دنیا میں زیادہ استحکام فراہم کرنے میں تعاون کرتے ہیں ۔