یوسٹ پٹھان کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیا‘ گھر میں قرنطین

,

   

نئی دہلی۔ سابق ال روانڈر یوسف پٹھان نے ہفتہ کے روز اعلان کیاہے کہ انہیں کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے اور وہ گھر میں قرنطین میں ہیں اور ”تمام احتیاطی اقدامات پر کار بند ہیں“۔

ٹوئٹر پر یوسف نے لکھا کہ”مجھے کویڈ19کی جانچ میں آج مثبت پایاگیاہے معمولی اثرات نمودار ہوئے ہیں۔

تصدیق کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطین میں کرلیاہے اور درکار تمام احتیاطی اقدامات اور ادویات لے رہاہوں“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ”جو لوگ مجھے سے ان دنوں رابطہ میں ائے ہیں ان سے گذارش کرتاہوں کہ وہ خود کی جلد از جلد جانچ کرالیں“

سوشیل میڈیا پر بات کرتے ہوئے لٹل ماسٹر نے جانکاری دی کہ ان کے گھر پر تمام ممبرس کوجانچ میں منفی پایاگیاہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تنڈولکر نے کہاکہ ”میں نے خود اپنی جانچ کرائی اور کویڈ سے دوری کو یقینی بنانے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات پر کاربند رہاہوں۔

تاہم معمولی اثرات کے پیش نظر جانچ کرائی گئی اور آج مجھے مثبت پایاگیاہے“

تنڈولکر کی زیر قیادت ہندوستان لیجنڈس نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے پہلے ایڈیشن کا خطاب جیتا ہے۔

سچن اور یوسف دونوں ہی ورلڈ کپ2011کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں انڈین فٹبال کپتان سنیل چھتری نے جانکاری دی تھی کہ انہیں جانچ میں کویڈ19مثبت پایاگیاہے۔

تاہم ان کی حالت”بہتر“ اور بحالی کے موقف میں وہ ہیں۔کرکٹ کے تمام شعبوں سے ریٹائرڈ منٹ کا پچھلے ماہ یوسف نے اعلان کیاتھا۔

مذکورہ ال راؤنڈر نے اپنا آخری میاچ پاکستان کے خلاف2007کے ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میں کھیلا تھااور فائنل کے پہلے اور میں ہی اپنا مشہور چھکہ محمد آصف کو مارا تھا۔

فائنل 2011ورلڈ کپ میں یوسف نے سچن تنڈولکر کو اپنے کاندھی پر بیٹھا کر میدان میں گھمایاتھا کیونکہ میزبان ٹیم نے وانکھنڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

مذکورہ 37سالہ کھلاڑی نے 57ایک روز میاچ‘ 22ٹی 20ائی ہندوستان کے لئے‘ 1046رن کھیل کے دونوں زمروں میں بنائے۔ دونوں زمروں میں انہوں نے 46وکٹیں حاصل کی ہیں۔

انہو ں نے اپنا آخری کھیل 2012میں ساوتھ افریقہ کے لئے جانسبرگ میں ٹی 20ائی مارچ میں کھیلا تھا