انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی مکانات کا دعوی کرتے ہوئے انہدامی کارو ائیاں انجام دینے کے بعد مذکورہ تنازعہ کا مرکز توجہہ بلڈوزر بنارہا ہے۔
سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد‘ انڈین امریکی مسلمانوں نے ٹوئٹ کیاکہ ’آج مذکورہ ہندو دائیں بازو وینگ برائے ایڈیسن‘ نیوجرسی نے بلڈوزرس کے ساتھ مارچ کیاہے جو بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کے مکانات اور ان کے کارباروں کو تباہ کرنے والے ہتھیار بنا ہوا ہے‘۔
مارچ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کئی ٹوئٹر صارفین نے دائیں بازو کے نظریات پر تنقیدیں کیں۔ ایک نے لکھا کہ”میں سمجھتاہوں میں تمام انسان چاہے وہ مسلمان ہوں یا عیسائی ہوں ان کے ساتھ ایک جیساسلوک کیاجانا چاہئے“۔
یہاں پر کچھ او رردعمل پیش کئے جارہے ہیں
بلڈوزر کلچر
حال ہی میں بلڈوزر غیر قانونی تعمیرات کے نام پر مکانات کے انتظامیہ کی جانب سے انہدام کے بعد مرکز توجہہ بناہے۔
یہ معاملہ یہاں تک عدالتوں اور ملک کی عدالت عظمیٰ تک بھی پہنچ گیاہے۔ فوری طور پر بلڈزور کی کاروائی کی قانونی حیثیت پیچیدہ اورپیچیدگیوں سے بھری معلوم ہوتی ہے کیونکہ ماہرین کی رائے بھی اس پر مختلف ہے۔
مبینہ غیرسماجی عناصر پر یوگی ادتیہ ناتھ کا حملہ کے طو رپر بلڈوزر اب نشان علامت بن گیاہے۔