یوم اطفال ‘آر ٹی سی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کو مفت سفرکی سہولت

   

حیدرآباد/14 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے یوم اطفال کے موقع پر آج خیرسگالی کا مظاہرہ کرکے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ سہولت آج ایک دن کیلئے تھی جو صبح بس سے رات 12 بجے تک رہی۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کو ہر سال یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آر ٹی سی صدرنشین باجی ریڈی گوردھن اور ایم ڈی وی سی سجنار نے بچوں کو مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ کیا۔ آر ٹی سی کی کسی بھی بس سرویس میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے ٹکٹ حاصل نہیں کیا گیا۔ سجنار نے آر ٹی سی کو عوام میں مقبول بنانے کئی اقدامات کئے تاکہ نقصانات سے ادارہ کو بچایا جاسکے۔ حالیہ عرصہ میں سجنار نے کئی منفرد اسکیمات کا آغاز کیا جن میں سے ایک شادی کیلئے آر ٹی سی بس کی بکنگ پر دولہا اور دولہن کو آر ٹی سی کی جانب سے گلدستہ پیش کیا جائے گا۔ر