یوم آزادی پریڈ فائرنگ اموات کی تعداد 7 ہو گئی

   

ایلینائے : امریکی ریاست ایلینوئس میں 4 جولائی یوم آزادی کی تقریب کے دوران مسلح حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 تک ہو گئی۔ ہائی لینڈ پارک محکمہ پولیس نے پریس کو بتایا ہے کہ 4 جولائی کے حملے میں زخمی ہونے والا مزید ایک شخص چل بسا ہے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ رابرٹ ای کریمو، جو اسی دن جائے وقوعہ سے 8 کلومیٹر کی دوری فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، نے حملے کی منصوبہ بندی کے لیے ہفتوں تک کام کیا اور اپنے نیم خودکار ہتھیار سے 70 سے زائدبار فائر کیا۔