ترویننتھاپورم۔یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کے روز جنوبی ہند کی ریاست کیرالا میں سی اے اے اور امکانی این آرسی کے خلاف مساجد پر ترنگا‘ گرجاگھروں میں پاسٹورال الفاظ کی مطالعہ اور700کیلومیٹر انسانی زنجیر احتجاج کے طور پر تیار کی جائے گی۔
مذکورہ انسانی زنجیر کی تیاری ریاست میں برسراقتدار سی پی ائی ایم کررہی ہے‘ جس میں کسرگوڈی سے ریاست کی دارلحکومت تک دوڑ لگائی جائے گی۔ لفٹ ڈیموکرٹیک فرنٹ(ایل ڈی ایف) حکومت کے بڑے قائدین کے ہمراہ جاہم سیو ل سوسائٹی کی شخصیتیں اور فلم اداکارائیں اس انسانی زنجیر کا حصہ بنیں گیں۔
مذکورہ ایل ڈی ایف کو توقع ہے کہ 7ملین لوگوں کا ریکارڈ بنے گا جو انسانی زنجیر میں حصہ لیں گے جو ریاست کے 14میں سے دس اضلاعوں سے ہوکر گذرے گی۔
ضلع کوٹایم اور پتانامیتھی کے لوگوں اس نٹ ورک کو الپوزہ ضلع میں شامل ہوں گے ’وہیں اڈوکی اور وائناڈمیں منظم ہونے والی انسانی زنجیر اس کا حصہ نہیں بنے گی جو کسر گوڑتاترویننتھاپورم تک جانے والے انسانی زنجیر ہے۔
پچھلی مرتبہ ایل ڈی ایف نے اسی طرح کی انسانی زنجیر 29ڈسمبر2019میں نوٹ بندی کے خلاف عوام کو درپیش مشکلات کے خلاف تشکیل دی تھی۔پچھلے سال یکم جنوری کو پینارائی وجین کی زیر قیادت حکومت نے سماج میں
جنسی مساوات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سبریملا مندر میں تمام عمر کی عورتوں کے داخلہ کے تئیں سنائے گئے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے خواتین کی دیوار تشکیل دی تھی‘ جس کی سنگھ پریوار اور کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف نے شدت سے مخالفت بھی کی تھی۔
مذکورہ کیرالا وقف بورڈ نے اپنے تمام اداروں بشمول مساجد کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے مرکز نے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے تب سے ملک کے حالات خراب ہوتی جارہے ہیں اور ایسے میں ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے ہیں
لہذا تمام مساجد کو چاہئے کہ وہ قومی پرچم لہرائیں اور ائین کے اقتباسات کا مطالعہ بھی کریں۔
ٹھیک اسی طرح تمام گرجا گھروں میں اتوار کے روز ملک کی سالمیت اور سکیولر زم کی بقاء کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔