یوم جمہوریہ :901پولیس اہلکاروںکو میڈل سے نوازا گیا

   

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر کل 901 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 140 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈل برائے بہادری (پی ایم جی)، 93 کو صدارتی پولیس میڈل (پی پی ایم) امتیازی خدمات اور 668 پولیس میڈلز (پی ایم) شاندار خدمات کیلئے دیا گیا ہے ۔ 140بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سے 80 پولیس اہلکار عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں سے ہیں، جب کہ 45 اہلکار جموں و کشمیر کے علاقے سے ہیں۔ بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں 48 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے ، جبکہ 31کا تعلق مہاراشٹرا سے ، 25 کا جموں و کشمیر پولیس، 9 کا جھارکھنڈ پولیس سے ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس، چھتیس گڑھ پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے سات، سات سپاہیوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔