یونائیٹڈ ایئر لائنز کی چین جانے والی پروازیں 24 اپریل تک منسوخ

   

واشنگٹن، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان چین جانے والی پروازوں کو 24 اپریل تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا‘‘ امریکہ، بیجنگ، ہانگ کانگ، شنگھائی اور چینگدو کے درمیان ھمارے طیاروں کے آپریشنل کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے پروازوں کو 24 اپریل تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ’’۔ واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہیجبکہ مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ہاسپٹل سے اب تک سینکڑوں مریضوں کو چھٹی دی گئی ہے ۔