یونانی جزیرہ کے قریب سمندری زلزلہ

   

ایتھنز: یونان کے جزیرے کریٹے کے ساحلوں کے قریب منگل کو زلزلے کے طاقت ور جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملکی محکمہ ارضیات کے مطابق ریخترپیما پر ان جھٹکوں کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر زلزلہ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز ملکی دارالحکومت ایتھنز سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف سمندر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اسی جزیرے پر دو ہفتے قبل بھی ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا۔