یونان امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے:ایران

   

تہران : ایران نے یونان کی جانب سے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے واقعہ پر تہران میں یونانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ ایرانی امور خارجہ کے مطابق،دفتر خارجہ طلب کیے گئے یونانی سفارت کار سے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت یونان عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے،ایرانی پرچم بردار ٹینکر کو تحویل میں لینے کا واقعہ حکومت یونان کی غاصبانہ کوشش ہے جس کی ذمے داری اس پر عائد ہوتی ہے۔ایران نے کہا کہ ہم قانونی حقوق سے انحراف نہ کرتے ہوئے حکومت یونان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جہاز رانی اور بحری نقل وحمل سے وابستہ عالمی قوانین کا احترام کرے۔