یونان کا ترکی پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

   

ایتھنز : یونانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس کے حکم پر ایتھنز میں ترک سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ 2ترک طیارے شمال مشرقی یونان کی سرحد کے قریب بندرگاہ الیگزینڈروپولس کے قریب 2.5 ناٹیکل میل اندر داخل ہوئے۔ بیان میں دھمکی دی گئی کہ یونان اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں، یورپی یونین، نیٹو اور اقوام متحدہ کو اس واقعے سے آگاہ کرے گا۔