یونیورسٹیوں میں ہولی تقاریب پر پاکستان نے امتناع عائد کردیا

,

   

اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں ہولی کے تہوار کی تقریبا ت کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نوٹس جاری کی گئی ہے
پاکستان ہائی ایجوکیشن کمیشن نے منگل کے روز ملک کے یونیورسٹی کیمپسوں میں ہولی تہوار کے تقاریب پر امتناع عائدکردیا ہے۔

ہولی پر امتناع عائد کرنے پر مشتمل جاری نوٹس میں‘ کمیشن کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر برائے کمیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل نے ذکر کیاکہ”جبکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ ثقافتی‘ نسلی اور مذہبی تنوع ایک جامع اور رودار معاشرے کی طرف لے جاتا ہے‘ جو تمام عقائد کا گہرا احترام کرتا ہے۔

اگرچہ اسے حد سے زیادہ جانے کے بعد ناپے ہونے کے اندازمیں کرنے کی ضرورت ہے۔ طالب علموں کو ان خود غرض مفادات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جو انہیں پرہیزگاری تنقیدی سونچ کے نمونے سے دور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں“۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ”مذکورہ پیش نظر یہ مشورہ دیاجاتا ہے کہ ایچ ای ایز سمجھداری کے ساتھ اپنے آپ کو ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رکھیں جو ظاہری طور پر ملک کی شناخت او رمعاشراتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں ہیں۔

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ اپنے طلباء او راساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں‘ فکری‘ مباحثوں اورعلم سیکھنے میں‘غیرنصابی سرگرمیوں او ر عقلی گفتگو کے مواقع کی نشاندہی کرنا‘ تخلیق کرنا اور فروغ دینا سختی کے ساتھ شامل کریں“۔

اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں ہولی کے تہوار کی تقریبا ت کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نوٹس جاری کی گئی ہے۔



https://twitter.com/NewsQau/status/1668448812279676929?s=20

ایک نوٹس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ایک صحافی نے لکھا کہ ”پاکستان میں خیر مقدم ہے جہاں قدیم روایتی ہولی تہوار پر یونیورسٹیوں میں امتناع عائد کردیاگیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے ہولی منائے جانے کے بعد ایچ ای سی نے یہ اعلان کیاہے۔

اسلام آباد کو سمجھناچاہے کہ ہولی دیوالی سندھ ثقافت کا حصہ ہے۔ اسلام آباد نہ تو ہمارے سندھی تہواروں کو قبول کرتا ہے اور نہ ہی ہندوتہواروں کا احترام کرتا ہے۔دیکھتے ہیں۔

ائے دیکھتے ہیں انسانی حقوق کے علمبردار سیاست دانوں‘ خاص طور پر جناب بلاول بھٹوجو دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں اور اسلام فوبیا پر لیکچر دیتے رہتے ہیں۔کیاوہ اور دوسرے اس کی مخالفت کریں گے؟‘۔

https://twitter.com/VeengasJ/status/1671396228163092481?s=20