یونیورسٹی ریکروٹمنٹ بل کو فوری منظور کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے یونیورسٹی ریکروٹمنٹ بل کو فوری منظوری دینے کا گورنر سے مطالبہ کیا اور کہا کہ فائل کو زیرالتواء رکھنے کی وجہ سے بیروزگار نوجوانوں میں مایوسی ہورہی ہے اور ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ گورنر کی جانب سے فائل پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی حکومت یونیورسٹیز کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے عمل کا آغاز کرے گی۔ گورنر یونیورسٹیز میں بنیادی سہولتوں کے بارے میں جو بھی ریمارکس کیا ہے وہ قابل اعتراض ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جو تنقید کیا ہے وہ درست نہیں ہے۔ دستوری عہدہ پر فائز گورنر کو غیردستوری طریقہ کار اپنانا قابل اعتراض ہے۔ ن
دستوری عہدہ پر فائز ہوکر سیاست کرنے کی گورنر سے وجہ دریافت کی۔ ن