غازی پور۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ شوہر کے ساتھ ایک بحث کے بعد ماں کے مبینہ زہر سے بھری چاہئے پلانے کے بعد تین بچوں کی موت کا واقعہ پیش آیاہے۔
ایف ائی آر کے بموجب سنیتا یادو ایک ہفتہ قبل اپنے دیوار کے ساتھ ایک تنازعہ پیش آنے کے بعد دھادھانے گالوں اپنے والدین کے گھر آکر رہ رہی تھیں۔ دو دن قبل شوہر کے ساتھ فون پر اس کی ایک بحث ہوئی تھی۔
ایس پر روہن پرمود نے کہاکہ پیر کے روز سنیتانے اپنے بچوں کو زہر سے بھری چاہئے پلائی جس کے بعد ہیمانشو(10)‘ پیوش یادو(8) اور سوپریا(5) کی موت ہوگئی ہے۔
اس کا چوتھا بچہ باہر کھیل رہا تھا جو اس سانحہ کی زد میں آنے سے محفوظ رہا ہے۔
ایس پی نے کہاکہ مذکورہ عورت کے خلاف اس کے دیوار کی شکایت پر ایف ائی آر دج کیاگیاہے اور اس عورت کوگرفتار کرلیاگیاہے۔