یوپی۔ٹریکٹر ریالی تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے کسان کے گھر والوں سے پرینکا گاندھی نے کی ملاقات۔

,

   

رام پور۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جمعرات کے روز اترپردیش کے ضلع رام پور پہنچ کر قومی درالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی ٹریکٹر ریالی کے دوران ہلاک ہونے والے کسان نوریت سنگھ کے گھر والوں سے ملاقات کی ہے

وہ پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ پہنچیں اور متوفی کسان کے گھر والوں سے بات چیت کرتی ہوئی نظر ائیں۔اپنے راستے میں کانگریس لیڈر کو گاڑی سے شیشوں کی صفائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر کہر کی وجہہ سے سڑک دیکھنے میں پریشانی کے سبب گاڑی روک دی تھی۔ قبل ازیں دن میں ان کے قافلے کی گاڑی رام پور کے راستہ ہاپور میں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئی تھیں۔

تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے کھڑی گئی رکاوٹوں سے ٹکرانے کے بعد ٹرک کے الٹ جانے کی وجہہ سے نونیت سنگھ کی موت ہوئی تھی۔

دہلی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے دیکھا یاتھا کہ ائی ٹی او میں نصب رکاوٹوں پر چڑھائی کرنے کے بعد اس کسان کا ٹریکٹر الٹ گیاتھا۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پچھلے پندرہ دنوں میں تین پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مذکورہ زراعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔

کانگریس ان زراعی قوانین کے متعلق اپنے موقف پر مسلسل قائم رہتے ہوئے زراعی قوانین سے دستبرداری کی حکومت سے مانگ کررہی ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کسانوں سے متعلق مسائل پراپوزیشن کی ہنگامی آرائی کے دوران کئی مرتبہ ایوان کی کاروائی کو ملتوی کرنے کے بعد چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ کی کاروائی دوبارہ شروع کی گئی تھی