یوپی۔یو ایس ہائی اسکول میں شاداب نے کیا ٹاپ

,

   

اترپردیش کے علی گڑھ میں موٹر میکانک کا مذکورہ بیٹانے امریکہ کے اسکول میں ٹاپ کیاہے

علی گڑھ۔اترپردیش کے علی گڑھ میں موٹر میکانک کا مذکورہ بیٹانے امریکہ کے اسکول میں ٹاپ کیاہے۔

شاداب جس کواسکالر شپ ملی ہے نے کہاکہ”پچھلے سال مجھے امریکی حکومت سے کینڈی لوگر یوتھ ایکسینج اسکالر شپ جو 20لاکھ کی ہے حاصل کی تھی۔

اس کے بعد میں اپنی ہائی اسکول تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ”ہائی اسکول میں ٹاپ آنے کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے۔

اسکول میں ماہ کا بہترین اسٹوڈنٹ بھی میں منتخب ہوا یہ میرے لئے ایک کامیابی تھی۔گھر کے حالات ٹھیک نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں۔

میں اپنے والدین کی مدداور فخر محسوس کرنا چاہتاہوں۔ میں حکومت ہند کا شکر گذار ہوں جس میں دوسرے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے منتخب کیااور اسکالرشپ کے لئے مجھے منتخب کیاہے“۔

شاداب کے والد ارشد نور جو پچھلے بیس سالوں سے موٹر میکانک کا کام کررہے ہیں نے کہاکہ ”ہم نے اسکو امریکہ اس کی تعلیم کے لئے بھیجا تھا اور ہمیں مسرت ہے اس نے اسکول میں ٹاپ کیاہے“۔

نور اپنے بیٹے کو ائی اے ایس افیسر بنانا اور ملک کے مامور کرنا چاہئے ہیں‘ مگر شاداب کا کچھ اور ہی پلان ہے۔

شاداب نے کہاکہ ”میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے افیسر کے طور پر کام کرنا چاہتاہوں“