کانسٹبل ہوا میں لہراتے ہوئے پانچ میٹر کے دورسڑک پر جاکر گری
لکھنو۔ اترپردیش کے ہردوائی ضلع میں ایک 23سالہ تربیت دینے والی خاتون کانسٹبل آوارہ بیل کی زد میں اکر ہلاک ہوگئی ہے۔
مذکورہ متاثرہ اپاسانا کشواہا جب ایک سانڈہ نے انہیں ٹکر دی اس وقت وہ اپنے والد کے ساتھ بائیک پر سوار جارہی تھیں۔
اپاسانا کو کے جی ایم یو ٹراؤما سنٹر لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا۔ اس کے والد شیام کا ہردوائی کے ضلع اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔
ایس ایچ او ہرپل پور‘ اماکانت دیپک نے کہاکہ ہردوائی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترکر اپاسانا اپنے گھر والد کے ساتھ بائیک پر سوار ہوکر جارہی تھیں
آوارہ بیل سے گاڑی ٹکرائی
مذکورہ ایس ایچ او نے کہاکہ ”ان کی گاڑی سانڈی روڈ پر شہاب الدین پور کے قریب میں ایک آوارہ بیل سے ٹکرائی“۔
سڑک سے گذرنے والوں کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پولیس پہنچ گئی تھی۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایاکہ اس کا اثر ایسا رہا کہ کانسٹبل اپاسانا ہوا میں لہراتے ہوئے پانچ میٹر کے دورسڑک پر جاکر گری۔ سڑک پر گرنے کی وجہہ سے ان کے سر پر شدید چوٹیں ائی تھیں