یوپی۔ امیتھی میں ایک14سالہ دلت لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملے میں تین پر مقدمہ درج

,

   

سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ایلماران جی نے کہاکہ لڑکی کے گھر والو ں کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرکے کاروائی کی گئی ہے۔


امیتھی۔ پولیس نے ہفتہ کیر وز بتایاکہ گوری گنج پولیس اسٹیشن علاقہ میں آنے والے ایک گاؤں میں 14سالہ دلت لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کرنے والے تین نوجوانوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پولیس کے بموجب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ لڑکی جمعہ کے روز10بجے شام کے قریب ایک باغ میں گئی تھی‘ جہاں پر 20سال کی عمر والے تین نوجوانوں نے اسکوجبراً سنسان مقام پر لے گئے اوراس کے مبینہ عصمت ریزی کی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ایلماران جی نے کہاکہ لڑکی کے گھر والو ں کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرکے کاروائی کی گئی ہے۔اترپردیش کے واراناسی میں 9اگست کے روز ایک اونچی ذات والے فرد نے بے رحمی کے ساتھ ایک14سالہ دلت لڑکے کی پیٹائی کردی تھی۔

متوفی کے والد پپور ام کی درج کردہ شکایت کے مطابق ”میرا بیٹا وجئے کمارگوتم کچھ دن پہلے ایک دوکان کو اپنے دوستوں پاکور سنگھ‘ سورابھ سنگھ اور شیو م سنگھ اورگوتم سنگھ کے ساتھ گیاتھا جس کا مالک گڈو سنگھ ہے جن پر آموں اور چاول چرانے کاالزام لگایاگیاتھا۔

میرے بیٹے کو انہوں نے اس وقت تک بے رحمی سے پیٹا جب تک وہ بیہوش نہیں ہوگیاتھا“۔