یوپی۔ بجرنگ منی کی عصمت ریزی کے اعلان کے بعد مسلم خواتین کا احتجاج

,

   

اب تک یوپی پولیس نے عصمت ریزی کی دھمکی پر ایک کیس درج کیاہے اور تحقیقات ہنوز جاری ہے۔
مذہبی لیڈر بجرنگ منی کی جانب سے عصمت ریزی کی دھمکی پر ناراض مسلم خواتین نے اترپردیش کے خیر آباد شہر میں پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ پیش کیاہے۔ نعرے لگاتے ہوئے کہاکہ ”بابا کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی“

مذکورہ عورتوں نے بچوں کو ساتھ لے کر سڑکوں پر مارچ کیا اور بجرنگ منی جو فی الحال لاپتہ ہے کی فوری گرفتاری کی مانگ کی ہے۔

ہندو نئے سال کے موقع پر 2اپریل کے روز ہندو سادھو بجرنگ منی نے اترپردیش میں ایک ریالی میں مسلم خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی دھمکی دی تھی۔ وہ سیتا پور ضلع کے خیر آباد شہر میں مہارشی سری لکشمن داس اداسین آشرم کا پجاری ہے۔

پولیس جوانوں کی موجودگی میں مذکورہ پجاری نے دھمکی دی ہے کہ”بہت ہی محبت کے ساتھ میں آپ کو اس بات کی وضاحت کررہاہوں۔ اگر کوئی مسلم لڑکا ہندو عورت کے ساتھ رہتا ہے‘ میں اغوا کرکے مسلم عورتوں کی عوام کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ عصمت ریزی کروں گا“۔

ان کے اس ریمارکس پر بڑے پیمانے سے ان لائن تنقید کی جارہی ہے اور ان کی گرفتاری کی بھی مانگ کی جارہی ہے۔کل ہند اسٹوڈنٹس اسوسیشن (ائے ائی ایس اے) کے کارکن اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا(سی ایف ائی) نے بھی 9اپریل کے روز نئی دہلی میں اترپردیش بھون کے باہر منعقد ہونے والے احتجاج میں شامل ہوئے تھے