بریلی۔اترپردیش کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک آوارہ بھینس بے قابو ہوگئی‘ جس کی وجہہ سے پولیس کے جوانوں کو وہاں کھڑے ہوکر تماشہ دیکھنے والوں کو جان بچانے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔
اس حملے میں ایک انسپکٹر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ان کااسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔
اتوار کے روز سنبھال کے ایک پولیس اسٹیشن میں مذکورہ جانور ایک شیطان ثابت ہوا ہے۔
پولیس کے ایک جوان کے زخمی ہونے کے علاوہ مذکورہ جانور نے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا اور علاقے میں افرتفری کا سبب بن گیاہے۔
واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔
کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد بڑی تعداد میں موقع پر موجود لوگ اور پولیس کسی طرح اس علاقے سے بھینس کو آگے بھگانے میں کسی طرح کامیاب ہوئے ہیں۔
وائیرل ہونے والے ویڈیومیں دیکھا گیاہے کہ ایک بڑی بھینس ایک پولیس جوان کی گاڑی کو ٹکر مارتی ہے پھر اس کے بعد وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوجاتی ہے۔
مذکورہ جوان کو کچھ فاصلے تک گھسیٹ کر وہ لاجاتی ہے۔
اس زخمی ہونے والے انسپکٹر کی شناخت شیو پرتاب سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس پولیس اسٹیشن کے ذمہ داران کو اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ بڑی بھینس کہاں سے ائی اور پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئی ہے