متاثرہ کا الزا م ہے کہ ملزمین نے اس کے خلاف ذات پات کے ریمارکس کئے اور بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی ہے
لکھنو۔اترپردیش کے لکھنو میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈ کر یونیورسٹی(بی بی اے یو) میں فزیکس سے پوسٹ گریجویشن کرنے والے ایک دلت طالب علم کے ساتھ کالج کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ نے بے رحمی کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کی ہے۔
اس واقعہ سے ایک روز قبل لکھنو یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک طالب علم نے دلت پروفیسر روی کانت چندن کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کی تھی۔
آشیان پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف ائی آر کے بموجب مذکورہ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمین کی قیادت بی ٹیک کا ایک طالب علم کررہاتھا‘ جس نے متاثرہ کے خلاف ذات پات کے ریمارکس کئے اور بے رحمی کے ساتھ 15مئی کے روز مارپیٹ کی ہے۔
اس کا یہ بھی دعوی ہے کہ ملزمین اس کو جان سے مار ہی دیتے اگر سکیورٹی گارڈ اس کو بچانے نہیں آتا۔
پولیس نے ہتھیار اور اصلحہ کے علاوہ تشدد‘مارپیٹ اور بدسلوکی کا ایک مقدمہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کیاہے۔شکایت کردہ ابھیشک کمار نے کہاکہ وہ ضلع سلطان پور کا ساکن ہے اور بی بی اے یو سے پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔