یوپی۔ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی‘ زندہ جلانے کا واقعہ‘ دو گرفتار

,

   

ضلع اسپتال میں لڑکی زیر علاج ہے۔
پیلی بھیت۔ایک دلت لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی اور زندہ جلانے کی دولوگوں نے کوشش کی‘ پولیس نے اس با ت کی جانکار ہفتہ کے روز دی تھی۔ سپریڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پربھو نے کہاکہ مذکورہ 16سالہ لڑکی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالات ”تشویش ناک“ بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے کہاکہ اس ضمن میں دولوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے او رمزیدبتایاکہ ملزمین نے پہلے تو لڑکی کی عصمت ریزی کی اور پھر بعد میں ڈیزل ڈال کر اس کو زندہ جلاکر کرمارنے کی کوشش کی ہے۔یہ واقعہ 7ستمبر کے روز ضلع کے مادھو تانڈا علاقے میں پیش آیا۔

تاہم سرخیوں میں اس وقت آیا جب متاثرہ کا ایک ویڈیو ہفتہ کے روز وائرل ہوا جس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کو بیان کررہی ہیں۔ پربھو نے رپورٹرس کو بتایاکہ لڑکی جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں 7ستمبر کو داخل کرائی گئی تھی۔

انہو ں نے کہاکہ لڑکی کے گھر والو ں کی شکایت پر ایک مقدمہ ائی پی سی‘ پی او سی ایس او اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ہفتہ کی رات کو دو ملزم افراد کے خلاف درج کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اوردو گرفتار ملزمین سے تفتیش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔اس پولیس افیسر نے بتایاکہ سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(صدر) یوگیش کمار نے مذکورہ نابالغ لڑکی کا بیان قلمبند کیاہے۔