یوپی۔ دو نابالغوں نے 9سالہ کی مبینہ عصمت ریزی کی‘ دھمکی کے لئے ویڈیو کا استعمال کیا

,

   

ماتھرا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوسالہ لڑکی کی دو نابالغوں نے مبینہ عصمت ریزی کی ہے جنھوں نے اپنی اس گھناؤنی حرکت کا ویڈیو بھی بنایا اور اگر متاثرہ اس واقعہ کے متعلق کسی کو بتاتی ہے تو اس کوویڈیو کو سوشیل میڈیا پروائیرل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اسٹیشن ہاوز افیسر(ایس ایچ او) ہائی وئے پولیس اسٹیشن چھوٹے لال نے کہاکہ متاثرہ کے رشتہ داروں کی جانب سے درج کرائی گئی ایک شکایت کی بنیاد پر ایف ائی آر درج کرلیاگیاہے اور لڑکی کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے۔

رشتہ داروں کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام میں اس وقت پیش آیاجب لڑکی گھر میں تنہا تھی۔

مذکورہ لڑکے جو متاثرہ کے پڑوسی ہیں گھر میں داخل ہوئے او رلڑکی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

جب اس نے مخالفت کی تو لڑکی کی عصمت ریزی کردی۔

شکایت کے مطابق لڑکی اگر اس واقعہ کے متعلق کسی کو جانکاری دیتی ہے تو ویڈیوکو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر کرنے کی دھمکی دی ہے۔