یوپی۔ پریاگ راج میں عید کے دوران پتھر بازی کی خبر‘ ایک زخمی

,

   

پولیس نے 12نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ایک شناخت کرلی ہے۔
عیدالفطر کے دن ہفتہ کی صبح اترپردیش کے پریاگ راج میں مودوست پور گاؤں کی عیدگاہ میں نماز اد ا کررہے مسلمانوں پر پتھر اؤ کیاگیاہے۔

پولیس نے 12نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ایک شناخت کرلی ہے۔

عید گاہ کمیٹی کے صدر رحمت اللہ کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق مسلمان اپنی نماز ادا کررہے تھے جس وقت لوگوں کے ایک گروپ نے ان پر پتھر پھینکے۔

رحمت اللہ نے گروپ میں سے تین لوگ راہول موریا‘ یشونت اور اتل کی شناخت کی ہے۔اس حملے میں ایک نوجوان جس کانام محمد عباد ہے کو سر میں شدید چوٹیں لگی ہیں۔

عید گاہ پر حملہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی شر پسندوں نے عید گاہ کی دیوار منہدم کردی تھی مگر پولیس نے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔