یوپی۔ چندرشیکھر آزاد گورکھپور سے یوگی کے خلاف مقابلہ کریں گے

,

   

Ferty9 Clinic

بھیم آرمی سربراہ اورآزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد نے اعلان کیاکہ وہ یوپی کے موجودہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے مقابلہ گورکھپور اربن حلقہ سے مجوزہ یوپی اسمبلی انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔

پریس نوٹ کے ذریعہ مذکورہ پارٹی نے اپنے فیصلے کا اعلان کیاہے۔

چندرشیکھر آزاد نے منگل کے روز کہاتھا کہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بجائے یوپی اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی تنہا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے 33امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست بھی جاری کی ہے۔

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سات مراحل میں 10فبروری سے شروع ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو ہوگی۔