یوپی۔ ہاسٹل میں اچانک معائنہ کے دوران 89لڑکیاں لاپتہ پائی گئیں

,

   

طالبات کے نقل مکانی سے متعلق معلومات موومنٹ رجسٹرارمیں درج نہیں کی گئی ہیں۔
گونڈا۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ پولیس میں چارلوگوں کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی جس میں ہاسٹل وارڈن بھی شامل ہے‘ یہ شکایت اترپردیش کے ضلع گونڈا میں حکومت کی جانب سے چلائے جانیوالے ایک اقامتی اسکول کے 100لڑکیوں کے ایک ہاسٹل میں اچانک معائنہ کے دوران 89لڑکیوں کے لاپتہ ہوجانے کی جانکاری ملنے کے بعد کی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما نے پیر کی رات میں پارس پور میں کستو ر با گاندھی اقامتی گرلز اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔ اسکول کے احاطے میں افرتفری کودیکھ کر ں ضلع مجسٹریٹ نے لاپرواہی کے ذمہ دار وں کی سرزنش کی اورہاسٹل میں موجود11طالبات سے بات کی اور اسکول میں فراہم کی جانی والی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع بنیادی تعلیم افیسر(بی ایس اے) اورصلع کوارڈینٹر گرل ایجوکیشن بھی پیر کی رات دیر گئے اسکول پہنچے۔

معائنہ کے دوران اسکول میں 100میں سے 11طالبات ہی پائی گئیں۔ ہاسٹل وارڈن ساریتا سنگھ نے کوئی ماباقی 89طالبات کے متعلق کوئی واضح جواب نہیں دیا۔جماعت7اور 8کے طالبات کی موجودگی 17اگست کے بعد سے رجسٹرار میں د رج نہیں کی گئی تھی جبکہ پریرنا پورٹل کے ذریعہ حاضری دیکھائی گئی تھی اور اسی کے مطابق رقم کی ادائیگی بھی عمل میں ائی ہے۔

اسکول میں مالی بے ضابطگیوں کے پیش نظر معائنہ کے دوران بے ضابطگیاں اور لاپرواہی پائی گئی ہے۔ پیر کی رات دیر گئے چار لوگ بشمول ہاسٹل وارڈن کے خلاف پارس پور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

ضلع کوارڈرینٹر تعلیم نسواں نے بتایاکہ وارڈن کو یہ واضح ہدایتیں دی گئی ہی ں کہ اگر کوئی لڑکی اسکول کے احاطے سے باہر جاتی ہے تو اس کی تفصیلات اسکول رجسٹرر میں درج کئے جانے چاہئے۔

پارسپور میں کستور با گاندھی اقامتی اسکول برائے نسواں میں اس خصوص میں وارڈن کی جانب سے لاپرواہی پیش ائی ہے۔طالبات کے نقل مکانی سے متعلق معلومات موومنٹ رجسٹرارمیں درج نہیں کی گئی ہیں۔

اس جانچ کے دوران کئی طالبات کے والدین سے فون پر بات ہوئی‘ جس میں انہوں نے جانکاری دی کہ طالبات کو 19اگست کو گھر چلے جانا تھا۔

جبکہ وارڈن کی جانب سے بتایاگیا کہ لڑکیاں 21اگست کو گھر چلی گئیں۔ فون پر کی گئی اس بات چیت کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ لڑکیاں اپنے اپنے مکانات پر ہیں۔ ضلع کوارڈرینٹر برائے تعلیم نسواں نے کہاکہ اسکول وارڈن‘ فل ٹائم ٹیچر‘ واچ مین اور پرنتیا رکشا دل (پی آ رڈی) جوان طالبات کی حفاظت کے ذمہ دار ہے مگر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں جس کی وجہہ سے وارڈن ساریتا سنگھ‘ فل ٹائم ٹیچر سوشما پال‘ چوکیداری وشنو پرتاب سنگھ اور پی آر ڈی جوان دلیپ کمار مشرا کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔