یوپی اسمبلی کی رکنیت کے لئے اعظم خان نااہل قراردئے گئے

,

Ferty9 Clinic

اسپیکر نے اس فیصلے کا اعلان عدالت کے احکامات ملنے کے بعد کیاجس میں اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں جمعرات کے روز تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

لکھنو۔ یوپی اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے ایس پی کے محمد اعظم خان کو ایوان کی رکنیت سے بیدخل کردیاہے۔

اسپیکر نے اس فیصلے کا اعلان عدالت کے احکامات ملنے کے بعد کیاجس میں اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں جمعرات کے روز تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عوامی نمائندگی ایکٹ کہتا ہے کہ اگر کسی کو دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو سزا سنائے جانے کی تاریخ سے وہ نااہل قراردیاجائے گااور وقت گذرنے کے بعد مزید چھ سال تک نااہل رہے گا۔

رام پور اسمبلی حلقہ اب مخلوعہ قراردیدیا گیاہے۔