یوپی انتخابات۔ بی جے پی کی نئی پوسٹر گرلز بنیں اپارنا یادو‘ سنگامترا مایوریا

,

   

لکھنو۔بی جے پی میں اپارنا یادو کی شمولیت کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مذکورہ پارٹی خواتین کی سکیورٹی پر توجہہ والا ایک نیا پوسٹر منظرعام پر آیاہے۔

اس پوسٹر کاعنوان ’سرکشا چکرا‘ رکھا گیا جس میں اپارنا یادو اور بی جے پی ایم پی سنگامترا موریا جسکے والد سوامی پرساد موریہ ہیں اور حال ہی میں جس نے بی جے پی چھوڑ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے‘ ان دونوں کی تصویر شامل کی گئی ہیں اوراس کاکیپشن لکھا ہے کہ ”سرکشا جہاں‘ بیٹیاں وہاں“۔

کانگریس پارٹی کی پرینکاگاندھی واڈرا کی مہم ’لڑکی ہوں‘ لڑ سکتی ہوں‘کے ردعمل کے طور پر اس پوسٹر کوپیش کیاجارہا ہے۔

درایں اثناء بی جے پی ایم سنگامترا موریا نے ان لوگوں پر برہمی کا اظہار کیاجنھوں نے ان کے والد کے ایس پی میں شامل ہونے کی وجہہ سے سنگا مترا کو ٹرول کررہے تھے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”سنسکر‘ ایک اچھا لفظ ہے مگر وہ ہے کہاں پر؟ایک ہفتہ قبل ایک باپ نے پارٹی چھوڑا تو اس کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا تھا۔

آج ایک بہو نے پارٹی تبدیل کی تو اس کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔ کیایہ سچائی کا تعلق اسبات سے تو نہیں ہے کہ بیٹی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتی ہے اور بہو کا تعلق اونچی ذات سے ہے؟“۔