حلقوں پر تبادلہ خیال چل رہا ہے جس میں ایودھیا بھی شامل ہے جہاں سے یوگی ادتیہ ناتھ کو بی جے پی امیدوار بناسکتی ہے۔
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) نے چہارشنبہ کے روز ہونے والی اپنی کور کمیٹی میٹنگ میں 172سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں قطعیت دی ہے تاکہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں انہیں میدان میں اتارجاسکے۔
ذرائع کے بموجب قومی درالحکومت میں بی جے پی ہیڈکوارٹرس میں ہونے والی اس میٹنگ میں 300سیٹوں سے زیاد ہ پر تبادلہ خیال‘مگر 172سیٹوں پر ہی پہلے تین مرحلوں کے لئے قطعیت دی گئی ہے۔
اب یہ نام بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی(سی ای سی) میٹنگ کو روانہ کئے جائیں گے جو جمعرات کے روز منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود ہوں گے۔سی ای سی کی جانب سے قطعی امیدواروں کی فہرست پر مہر لگانے کے بعد مذکورہ بی جے پی آنے والے دنوں میں 172کی امیدواری کا اعلان کرے گی۔
تین روزہ میٹنگ کے دوسرے دن مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ‘چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ’ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ‘ اور بی جے پی یوپی الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان بھی موجودتھے۔
چہارشنبہ کے روز بی جے پی ہیڈکوارٹر پر یہ میٹنگ 11بجے صبح سے شروع ہوئے ’جو رات 1:35منٹ تک چلتی رہی۔ جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں مزید10گھنٹوں کے لئے میٹنگ کو بڑھادیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے بموجب58سیٹوں پر پہلے مرحلے میں‘55سیٹوں پر دوسر ے مرحلے میں اور59سیٹو ں پر تیسرے مرحلے میں رائے دہی کرائی جائے گی۔
حلقوں پر تبادلہ خیال چل رہا ہے جس میں ایودھیا بھی شامل ہے جہاں سے یوگی ادتیہ ناتھ کو بی جے پی امیدوار بناسکتی ہے مگر قطعی فیصلہ سی ای سی کا ہی ہوگا۔
اترپردیش اسمبلی انتخابات7مراحل میں ہوں گے جس کی شروعات10فبروری سے ہوگی ’مدکورہ الیکشن کمیشن نے یہ اعلان کیاہے۔
اترپردیش میں رائے دہی سات مراحل میں 10‘14‘20‘23’27اور مارچ کی 3اور 7کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو عمل میں ائے گی۔