یوپی انتخابات راست نتائج۔ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے تمام راستے صاف دیکھائی دے رہے ہیں

,

   

ابتدائی رحجانات سے یہ واضح ہوگیاتھا کہ ریاست میں دوبارہ بی جے پی اقتدار میں آنے کی طرف گامزن ہے‘ وہ نصف سے زیادہ تعداد پر سبقت میں دیکھائی دے رہی تھی۔


لکھنو۔اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج جس کا بے چینی سے انتظار کیاجارہا ہے تو وہ آج جاری کردئے جائیں گے۔ صبح 8بجے سے شروع ہونے والے گنتی اپنی تکمیل کی طرف پیش رفت میں ہے۔

اہم فریقین کے طور پر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی‘ سماج وادی پارٹی‘بہوجن سماج پارٹی‘ کانگریس کے درمیان میں ہمہ رنگی مقابلہ پیش آیا تھا۔ابتدائی رحجانات سے یہ واضح ہوگیاتھا کہ ریاست میں دوبارہ بی جے پی اقتدار میں آنے کی طرف گامزن ہے‘ وہ نصف سے زیادہ تعداد پر سبقت میں دیکھائی دے رہی تھی۔


راست نشریات
؎این سی پی سربراہ شرد پوار نے03:22منٹ پر کہا کہ ”اکھیلیش یادو کی کوئی غلطی نہیں ہے‘ اپنے طور پر انہوں نے الیکشن لڑا ہے۔ انتخابی نتائج کے متعلق انہیں سونچنا نہیں چاہئے کیونکہ اس ملک میں وہ اس سے زیادہ اونچے ہیں۔ پہلے سے بہتر انہوں نے مقابلہ کیاہے۔


اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم03:02پی ایم کے وقت بالتریب رام پور اور سوار میں سبقت میں چل رہے تھے
؎ادتیہ ناتھ 02:49منٹ کے وقت گورکھپور سیٹ پر 31,000ووٹوں کی سبقت میں تھے


بی جے پی نے 02:12پی ایم کے وقت لکھیم پور کھیری میں سبقت پر تھی


انناؤ میں 02:38منٹ پر کانگریس امیدوار آشا سنگھ جو عصمت ریزی کاشکار لڑکی کی ماں ہیں مکمل طور پر شکست فاش ہوگئی۔ انہوں نے صرف438ووٹ لئے تھے


ہیمامالینی نے01:26منٹ پر کہاکہ ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ بی جے پی حکومت بنائے گی

یوگی ادتیہ ناتھ یوپی میں مسلسل دوسری مرتبہ چیف منسٹر بننے والے پانچویں چیف منسٹر بن جائیں گے


کیشو پرساد موریہ کو سراتھو سے سخت مقابلہ کرنا پڑرہا ہے12:02پی ایم


عبداللہ اعظم خان سوار میں آگے چل رہے ہیں 11:38اے ایم


ایس پی سربراہ لکھنو پارٹی دفتر پہنچے 11:10اے ایم


بی جے پی مضبوھ سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے11:30اے ایم


ابتدائی رحجانات سے بی جے پی حکومت تشکیل دے رہی ہے‘ 1985کے بعد 37سال میں یوپی میں دوبارہ چیف کوئی چیف منسٹر نہیں بننے کا ریکارڈ بی جے پی نے توڑا


رام پور اسمبلی حلقہ میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان آگے10:05اے ایم


ابتدائی رحجانات میں بی جے پی نے اکثریت کا جادوائی تعداد یوپی میں پار کرلی09:45اے ایم


اکھیلیش اور یوگی دونوں اپنے اپنے حلقوں میں آگے چل رہے ہیں 08;45اے


اس سے قبل 2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر 325سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ اس وقت اپنا دل او راو پی راجبھر کی ایس بی ایس پی بی جے پی اتحاد کا حصہ تھے۔

بی جے پی نے تنہا312سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ اپنا دل کے حصہ میں نو اور ایس بی ایس پی کے حصہ میں چارسیٹیں ائی تھیں۔ ایس پی جس کے پاس اس وقت حکومت تھی محض47سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایس پی اورکانگریس نے 2017میں ایک ساتھ ملکر مقابلہ کیاتھا اور کانگریس محض سات سیٹوں پر جیت حاصل کرسکی تھی۔

بی ایس پی نے 19سیٹو پر جیت حاصل کی تھی جبکہ آر ایل ڈی کے حصہ میں محض ایک سیٹ ائی تھی۔

اترپردیش کی 403ممبرس کے ایوان اسمبلی میں اکثریت کے لئے جادوائی تعداد202ہے اور ایکزٹ پول او رابتدائی رحجانات سے واضح ہے کہ بی جے پی بڑے آرام کے ساتھ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس جادوائی تعداد تک رسائی کرلے گی مگر 2017کے مقابلہ بی جے پی کے مظاہرے میں کمی دیکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب ایکزٹ پول او رابتدائی رحجانات میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) جس نے الیکشن آر ایل ڈی کے ساتھ ملکر لڑا ہے اپنے مظاہرے میں بہتری لاتی دیکھائی دے رہی ہیں