یوپی انتخابات کا آخری دور۔ بی جے پی‘ ایس پی کے درمیان میں واراناسی‘ اعظم گڑھ میں شدید لڑائی۔

,

   

لکھنو۔ اب جبکہ اترپردیش میں پیر کے روز اسمبلی انتخابات کا ساتویں او رآخری دور کی رائے دہی ہورہی ہے‘راست لڑائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے درمیان واراناسی اور اعظم گڑھ اپنے تسلط کو جاری رکھنے کی لڑائی جاری ہے۔

وہیں بی جے پی کو امید ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ واراناسی میں اپناتسلط برقرار رکھے گی‘ ایس پی اعظم گڑھ حلقہ میں اپنے مضبوط قلعہ پر جیت حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

اس دور میں جن نو اضلاعوں کے باقی 54اسمبلی حلقہ میں رائے دہی ہورہی ہے کہ سال2017اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس میں سے 29سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی اور سات اس کے ساتھیوں نے جیتا تھا‘ وہیں ایس پی کو 11اور بی ایس پی کوچھ سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی۔

تین سیٹوں پر کانگریس جبکہ پانچ سیٹوں پر دیگر چھوٹی پارٹیوں کو جیت ملی تھی۔وزیراعظم مودی کے اپنے حلقہ وارناسی کے ساتھ بی جے پی کا ضلع میں غیرمعمولی اثر روخ ہے اور اس نے 2017کے انتخابات میں تمام اٹھ سیٹوں جس کے نام پندرا‘ اجاگارا‘ شیو پور‘ روہانیا‘ وارناسی نارتھ‘ وارناسی ساوتھ‘ وارناسی کنٹونمنٹ اور سیو ا پوری پر جیت حاصل کی تھی۔

دوسری جانب سے ضلع اعظم گڑھ میں یادووؤں او رمسلمانوں کو تسط ہے جس کو ایس پی کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے اور ایس پی نے ضلع میں 2017میں اپنے مضبوط قلعہ میں 10میں سے پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔

بی جے پی کے لئے 2017میں اعظم گڑھ ایک بڑے چیالنج تھا کیونکہ یہاں سے اس کو صرف ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی تھی۔ اعظم گڑھ سے بی جے پی نے میدان میں اکھیلیش مشرا کوایس پی کے درگا پرساد یادو کے خلاف امیدوار بنایاہے۔

اکھیلیش یادو کا اعظم گڑھ اعظم گڑھ درگا پرساد یادو کے پاس 1985سے مسلسل ہے۔ وہیں جنوبی وارناسی سے بی جے پی نے ریاستی وزیر نیل کانت تیواری کو ایس پی کے کشن ڈکشٹ کے مقابلے میدان میں اتارا ہے۔

ڈکشٹ مہامرتیونجے مندر کے مہنت ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کا تعلق برہمن سماج سے ہے اور قریب مقابلے کا اشارہ دیاہے۔

یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے دور منسٹرس کو مختلف سیٹوں سے میدان میں اتارا گیا ہے‘ جس راج بھر شیو پواو ررویندر جیسوال وارناسی نارتھ پر مشتمل ہیں۔

وارناسی اور اعظم گڑھ کے علاوہ ماؤ صدر اسمبلی حلقہ سے دلچسپ توقعات اس مرحلے میں دیکھائی دئے رہے ہیں جہاں سے گینگسٹر مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری سہولدیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) سے بی جے پی کے اشوک سنگھ کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں اور بی ایس پی کے بھیم راجبہر بھی میدان میں ہیں۔

جملہ 54اسمبلی حلقہ نو اضلاع بشمول اعظم گڑھ‘ ماؤ‘ جونپور‘ غازی پور‘ چندولی‘ وراناسی‘ مرزا پور‘ بھدوائی اور سونبھدرا میں 7مارچ کے روز سے رائے دہی شروع ہوگئی ہے۔

ان حلقوں میں گیارہ محفوظ برائے پسماندہ طبقات اور دو سیٹیں درجہ فہرست قبائیلی طبقات کے لئے محفوظ ہیں۔

مذکورہ 54حلقوں پر 613امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ 2.06کروڑ اہل رائے دہندے کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی کی تاریخ10مارچ مقرر کی گئی ہے۔