یوپی: ایک وزیر کی عدالت میں خودسپردگی

   

مظفر نگر : اتر پردیش حکومت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے فروغ ہنر مندی کپل دیو اگروال نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے کیس میں جمعہ کو مقامی ایم پی؍ ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے ایک اور معاملے میں ریاستی وزیر سائنس اور ٹکنالوجی انیل کمار کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے باضابطہ ضمانت دینے کے بعد اگروال کی رہائی کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 27 ستمبر کو ہوگی۔