یوپی‘ بہار‘ مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں ہوا ’کھیل۔ تماشہ‘۔ شتروگھن سنہا کاشکست کے بعد بیان

,

   

پٹنہ۔ کانگریس پارٹی کے لیڈر شتروگھن سنہا نے انتخابی نتائج منظرعام پر آنے کے بعد جمعرات کے روز کہاکہ خاص طور پر اترپردیش‘ بہار‘ مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر کچھ”کھیل تماشہ“ ہو ا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنہا نے کہاکہ”خاص طور پر اترپردیش‘ بہار‘ مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر کچھ”کھیل تماشہ“ ہو ا ہے“۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔

اور انہیں ”ماسٹر حکمت عملی تیار“ کرنے والا قراردیا۔ سنہا نے کہاکہ”میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ ماسٹر حکمت عملی تیارکرنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ میں میرے فیملی فرینڈ روی شنکر پرساد کو بھی ان کی جیت پر مبارکباد دیتاہوں اور امید ہے کہ یہ پٹنہ شہر اب اسمار ٹ سٹی بنے گا“۔حالانکہ پریس کانفرنس کے وقت ووٹوں کی گنتی جاری تھی اور پرساد595490ووٹ لئے تھے جبکہ سنہا317292ووٹ لئے تھے۔

بہار میں جے ڈی(یو) اور بی جے پی کے اتحاد نے لوک سبھا الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی سولہا سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں وہیں اس کے ساتھی جماعت جے ڈی ایس پندرہ اور رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی چھ سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے تھے۔