یوپی حکومت 15اگست سے ہر شہر میں فری وائی فائی فراہم کرے گا

,

   

لکھنو۔مذکورہ اترپردیش حکومت اس سال 15اگست سے ریاست کے تمام نوجوانوں کو فری وائی فائی فراہم کرے گا۔ریاستی حکومت کی اس کوشش کے تحت لوگوں کو بالخصوص نوجوان 75اضلاعوں‘ دفاتروں‘ میونسپل کونسلوں‘ 17میونسپل کارپوریشنوں اور 217ریاست کے عوامی مقامات میں فری وائی فائی کی سہولت سے استفادہ اٹھائیں گے۔

چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کیح ہدایتوں پرمذکورہ شہری ترقی محکمہ کے عہدیدارلوگوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے میں مہم مصروف ہیں۔

ڈویثرنل کمشنر‘ ضلع مجسٹریٹس اور میونسپل کمشنرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ بڑے عوامی مقامات پر یہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایتیں دی گئی ہیں۔

انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اگست15سے وائی فائی خدمات کی نشاندہی کے لئے ہاٹ اسپاٹس کو یقینی بنائیں‘ تاکہ ریاست میں لوگ ہر بس اسٹیشن‘ ریلوے اسٹیشنوں کے قریب کے علاقوں‘ تحصیل‘ عدالتوں‘ بلاکس دفاتروں‘ رجسٹرار دفاتر اور اترپردیش کے ہر شہر کے مارکٹوں میں اس فری سہولت سے استفادہ اٹھاسکیں۔

اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں لوگوں کو مفت وائی فائی خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھا۔

اس کے اقتدار میں انے کے بعد لکھنو او ردیگر بڑے شہروں میں یہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کام کے لئے لکھنو کے حضرت گنج علاقے میں ہاٹ اسپاٹس کی تنصیب عمل میں لائی ہے تاکہ لوگوں کو وائی فائی کی فراہمی کی جاسکے۔

ان کی خطوط پھر چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اس اسکیم کوہر ضلع ہیڈکوارٹرس‘ میونسپل کونسلوں اور 17میونسپل کارپوریشنوں کے بڑے عوامی مقامات پر اس کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عہدیداروں کے بموجب مذکورہ سہولتیں بڑے شہروں کے دو مقامات(میونسپل کارپوریشنوں) اور چھوٹے شہروں کے ایک مقام پر دستیاب رہے گی۔

اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت شہروں کے ساتھ میونسپل کارپوریشنوں جیسے لکھنو‘ کانپور‘ اگرہ‘ علی گڑہ‘ واراناسی‘ پریاگ راج‘ جھانسی‘ بریلی‘ سہارنپور‘ مرادآباد‘ گورکھپور‘ ایودھیا‘ میرٹھ‘ شاہجہاں پور‘ غازی آباد‘ماتھرا ویرادھان او رفیروز آباد کے ساتھ میونسپل کونسل شہروں میں بھی یہ سہولت فراہم کرے گی۔

شہری عہدیدار فری وائی فائی سہولتیوں کے لئے انٹرنٹ کمپنیوں سے شرکت داری کررہے ہیں۔ انٹرنٹ رفتار کے لئے خصوصی توبجہہ مرکوز کی گئی ہے۔