رام پور او راعظم گڑھ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے لئے انہوں نے اکھیلیش یادو کو ذمہ دار ٹہرایا
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ اترپردیش میں رام پو راوراعظم گڑھ کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) نااہل ثابت ہوئی ہے۔
اویسی نے اے این ائی کو بتایاکہ”یوپی ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھاتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دینے میں سماج وادی پارٹی نااہل ہے‘ ان کے پاس فکری ایمانداری نہیں ہے۔
بی جے پی کی جیت کاکون ذمہ دار ہے‘ اب وہ جس کو بی ٹیم او رسی ٹیم کانام دیں گے“۔رام پور او راعظم گڑھ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے لئے انہوں نے اکھیلیش یادو کو ذمہ دار ٹہرایا۔
اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے مزیدکہاکہ ”اکھیلیش یادو کو بہت غرور ہے اور یہ کہ انہوں نے لوگوں کے پاس بھی جانا گوار ا نہیں کیا۔ میں ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ایک اپنی سیاسی شناخت بنائیں“۔اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی نے دونوں رام پور او راعظم گڑھ لوک سبھا سیٹوں پر جیت حاصل کی۔
بی جے پی امیدوار گھانشا م سنگھ لودھی نے سماج وادی پارٹی کے محمد عاصم راجہ اورام پور سیٹ پر شکست دی جبکہ بی جے پی کے امیدوار دنیش لال یادو نرواہا ہے اعظم گڑھ حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار گڈو جمالی نے سخت مقابلہ دیا اور تیسرے مقام پر ائے۔ دونوں سیٹوں کو سماج وادی پارٹی کا مضبوط قلعہ مانا جاتا تھا۔مذکورہ ضمنی انتخابات اکھیلیش یادو اور اعظم خان کے اعظم گڑھ او ررام پور کی سیٹوں پر استعفیٰ کے بعد ضروری ہوگئی تھی۔
دونوں قائدین اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اسی سال جیت حاصل کرنے کے بعد لوک سبھا سیٹوں سے استعفیٰ دیدیاتھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اعظم گڑھ او ررام پور کی ضمنی انتخابات میں جیت کو تاریخ سازقراردیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”یہ اس با ت کی طرف اشارہ ہے کہ ڈبل انجن کی مرکزی اوراترپردیش حکومت کو بڑے پیمانے پر لوگوں نے قبول کیاہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عوام کی اس حمایت پر وہ شکر گذار ہیں۔ انہوں نے اترپردیش میں بی جے پی کارکنوں کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔