یوپی موسمبی جوز انفیوژن معاملہ۔ انتظامیہ نے اسپتال کو کیامہر بند

,

   

مذکورہ خانگی اسپتال کے مالک نے دعوی کیاہے کہ پلیٹ لیٹس کسی دوسرے میڈیکل تنصیب سے لئے گئے تھے اور مریض نے تین یونٹس کی منتقلی کے بعد اپنا ردعمل دیا ہے۔


پریاگ راج۔ پولیس نے کہاکہ ایک خانگی اسپتال میں مبینہ طور پر بلڈ پلیٹ لیٹس کے بجائے پھلوں کا جوس ڈینگو کے ایک مریض کو چڑھادیا جو بعد میں فوت ہوگیاہے۔

سوشیل میڈیا یہ اس مبینہ واقعہ کا ویڈیو دیکھنے کے بعد ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آیا او راترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر برپاٹھک کی ہدایت پر جمعرات کے روز مذکورہ اسپتال کومہر بند کردیاہے۔

مریض پردیب پانڈے کو ایک اوراسپتال منتقل کیاگیا جو بعد میں عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب خراب صحت کی وجہہ سے فوت ہوگیا ہے۔ تاہم ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں کوئی ایف ائی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

مذکورہ خانگی اسپتال کے مالک نے دعوی کیاہے کہ پلیٹ لیٹس کسی دوسرے میڈیکل تنصیب سے لئے گئے تھے اور مریض نے تین یونٹس کی منتقلی کے بعد اپنا ردعمل دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ڈپٹی چیف منسٹرنے پاٹھک نے کہاکہ ”ایک اسپتال می ڈینگو کے مریض کو بلڈ پلیٹ لیٹس کے بجائے موسمبی کا جوس چڑھانے پر مشتمل واقعہ وائرل ویڈیو پر کاروائی کرتے ہوئے‘ میری ہدایت پر اسپتال کو مہر کردیاگیاہے اور پلیٹ لیٹس پیاکٹس کو جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے“

انہوں نے کہاکہ ”اگر خاطی پائے گئے تو اسپتال کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔ ذرائع کے بموجب مذکورہ مریض ”غلط پلیٹ لیٹس“ کی منتقلی کی وجہہ سے فوت ہوگیاہے اور ان نمونوں کی جانچ کرائی گئی ہے۔

اسپتال کو مہر بند کرنے کی وجہہ دریافت کرنے پر ایک افیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ چیف میڈیکل افیسر کی ہدایتوں پر یہ کام کیاگیاہے اورنمونوں کی جانچ ہونے تک صورتحال ایسی ہی رہے گی“۔

اسپتال کے مالک سوربھ مشرا نے کہاکہ اسپتال میں مریض کے پلیٹ لیٹس میں 17,000تک کی گراوٹ کے بعد‘ اس کے رشتہ داروں نے مریض کے لئے بلڈ پلیٹ لیٹس کے انتظام کا استفسار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”انہوں نے ایس آر این اسپتال سے پانچ یونٹس پلیٹ لیٹس لائے۔

تین یونٹ چڑھانے کے بعد مریض کو ریکشن ہوگیا۔ لہذا اس کو روک دیاگیا“۔ مشرا نے کہاکہ پلیٹ لیٹس کی جانچ کرائی جائے گی اور اس کی حقیقت بھی معلوم ہوگی جس پر ایس آر این اسپتال کا اسٹیکر لگاہوا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار کھتری نے کہاکہ ”ایک انکوئری کرائی جارہی ہے او رپلیٹ لیٹس کی جانچ ہورہی ہے“۔