یوپی میں آج تعلیمی اداروں کی کشادگی

   

لکھنؤ۔ اترپردیش حکومت نے کورونا انفکشن کے کم ہوتے معاملوں کے درمیان ریاست کے تعلیمی اداروں کو 7 فروری سے کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش کمار اوستھی کی جانب سے ہفتہ کی دیر رات جاری کئے گئے ہدایت کے مطابق اترپردیش میں جماعت 9تا12تک کے اسکول اور ڈگری کالجوں کو 07فروری سے کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولا جاسکے گا۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا انفکشن کی رفتار میں قابل ذکر کمی آنے کے پیش نظر سبھی پہلوؤں پر غوروخوض کرنے کے بعد حکومت نے سات فروری سے جماعت 9تا12تک کے اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ اس سے پہلے کورونا انفکشن بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے 16جنوری کو سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔